16 مارچ 2026 - 12:08
مآخذ: ابنا
امام خامنہ ای اہل سنت کے دفاع میں شہید ہوئے ہیں:پاکستانی مفکر

پاکستان کے معروف عالم اور مفکر انجینئر محمد علی مرزا نے ایران کے شہید رہبرِ انقلاب امام سید علی خامنہ ای کے وحدتِ امت سے متعلق مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شیعہ اور سنی اختلافات سے بالاتر ہو کر فلسطین کے اہلِ سنت مسلمانوں کے دفاع میں اپنی جان قربان کی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے معروف عالم اور مفکر انجینئر محمد علی مرزا نے ایران کے شہید رہبرِ انقلاب امام سید علی خامنہ ای کے وحدتِ امت سے متعلق مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شیعہ اور سنی اختلافات سے بالاتر ہو کر فلسطین کے اہلِ سنت مسلمانوں کے دفاع میں اپنی جان قربان کی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محمد علی مرزا نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ امام خامنہ ای کی قربانی کسی ایک مسلک کے لیے نہیں بلکہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے تھی، جن کی اکثریت اہلِ سنت پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں تقریباً 80 سے 90 فیصد مسلمان اہلِ سنت ہیں اور وہاں کی زیادہ تر مزاحمتی تنظیمیں بھی سنی پس منظر رکھتی ہیں۔ ان کے مطابق ایران نے ان تنظیموں کی سیاسی اور مالی مدد کی اور فلسطینی کاز کی بھرپور حمایت جاری رکھی۔

محمد علی مرزا نے مزید کہا کہ ایران نے امتِ مسلمہ کے اتحاد اور فلسطینی عوام کے دفاع کے لیے بڑی قربانیاں دیں۔ ان کے مطابق اگر ایمان اور قربانی کا موازنہ کیا جائے تو ایرانی قوم نے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں غیر معمولی استقامت اور عزم کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے بعض حلقوں کی جانب سے شیعہ سنی اختلافات کو ہوا دینے کی کوششوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ امتِ مسلمہ کو تقسیم کرنے کے بجائے مشترکہ مقاصد اور مظلوم مسلمانوں کی حمایت پر توجہ دینی چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha